ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / صحافیوں کا ویزا تنازعہ ہند، چین تعلقات کے لیے نقصان دہ :چینی دانشور 

صحافیوں کا ویزا تنازعہ ہند، چین تعلقات کے لیے نقصان دہ :چینی دانشور 

Tue, 26 Jul 2016 21:19:37    S.O. News Service

بیجنگ، 26؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )چین کے تین صحافیوں کے ویزا کی میعاد میں توسیع کرنے سے ہندوستان کے انکار کوغیر مناسب بتاتے ہوئے چینی دانشوروں نے آج کہا کہ ہندوستان کی این ایس جی مہم میں اس کی حمایت نہ کرنے کی وجہ سے ہی اس نے چین سے انتقام لینے کی نیت سے ایسا قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے مجموعی طور پر دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔چینی تھنک ٹینک کے دانشوروں کا حوالہ دیتے ہوئے ’چائنا ڈیلی‘نے لکھاکہ ہندوستان سے تین چینی صحافیوں کی ملک بدری انتہائی غیر منصفانہ عمل ہے اور اس سے مجموعی طور پر ہندوستان چین تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔چائنا انسٹی ٹیوٹ آف کنٹم پریری انٹرنیشنل ریلیشنز میں جنوبی ایشیائی مطالعہ پر ماہر فو شیاؤ کیانگ نے اخبار کو بتایاکہ این ایس جی کے لیے ہندوستان کی رکنیت کی مخالفت کرنے کی وجہ سے ہی ہندوستان نے چین کے خلاف انتقام لینے کی نیت سے ایسا کیا ہے اور ملک بدری کے لیے یہ کوئی عذر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہاکہ این ایس جی معاملہ کے لیے چین کو ذمہ دار ٹھہرانا مضحکہ خیز ہے۔یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ این ایس جی کی رکنیت کے لیے جوہری ہتھیار عدم توسیع کے معاہدے کی منظوری ایک ضروری اہلیت ہے اور ہندوستان این پی ٹی(جوہری عدم توسیع معاہدہ)کا رکن نہیں ہے ،اس لیے این ایس جی کی براہ راست رکنیت کا مطالبہ کرنا غیر حقیقی ہے۔


Share: